اسرائیل کے کسی بھی نئے حملے کا بھرپور جواب دیں گے، ایران

منگل 1 جولائی 2025 15:33

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)ایرانی مسلح افواج کے جنرل سٹاف کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ہماری مسلح افواج پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہیں اور کسی بھی نئے اسرائیلی حملے کا بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دیں گی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ابوالفضل شکارچی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے جنگ بندی کے آپشن کو کبھی قبول نہیں کیا۔ اسرائیل مکمل طور پر ناقابل اعتماد ہے۔ وہ دنیا میں بھی اور ایران میں بھی ناقابل اعتبار ہے۔