شہادت فاروقؓ و حسینؓ استعمار کیخلاف وحدت کا درس دیتی ہے ‘ سنی علما ء کونسل

منگل 1 جولائی 2025 15:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)صدر سنی علما ء کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہاہے کہ شہادت فاروقؓ و حسینؓ استعمار کیخلاف وحدت کا درس دیتی ہے،ملی امن و استحکام کیلئے فرقہ واریت اور مقدس شخصیات کی شان میں گستاخیوں کا مکمل خاتمہ ضروری ہے،مسلمان قرآنی تعلیمات ،صحابہ کرامؓ اور اہل بیت ؓکے در سے وابستگی اختیار کریں۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ںنے کہاکہ شہار ت سیدنا فاروق اعظمؓ اور واقعہ کربلا صرف ایک تاریخی سانحہ نہیں بلکہ یہ دین کی حفاظت، باطل کے انکار اور عدل و انصاف کی بحالی کی تحریک ہے۔ سیدنا امام حسینؓ نے ظلم، جبر، فتنہ پرستی اور بے دینی کے خلاف جو علم بلند کیا، وہ آج بھی مسلمانوں کو بیداری، اتحاد اور کردار کی پکار دے رہا ہے۔سیدنا امام حسین ؓنے نہ صرف جانوں کا نذرانہ پیش کیا بلکہ پوری امت کو یہ سکھایا کہ اقتدار کے لیے نہیں، دین کی سربلندی کے لیے زندگیاں دی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :