صومالیہ، فوجی کارروائی میں الشباب کے 19 شدت پسند ہلاک

منگل 1 جولائی 2025 16:09

موغادیشو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) صومالیہ میں فوجی کارروائی کے دوران الشباب کے 19 شدت پسند ہلاک کردیئے گئے۔امارات نیوز ایجنسی وام نے صومالی خبر رساں ایجنسی (سونّا) کے حوالے سے بتایا ہے کہ صومالی افواج کے ساتھ جھڑپ کے دوران الشباب کے 19 شدت پسند ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

سونّا کے مطابق یہ کارروائی بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے گزشتہ روز زیریں جوبا کے علاقے میں بولو حاجی کے مغرب میں تقریباً 13 کلومیٹر دور واقع بَقوقہا کے مقام پر کی گئی۔

متعلقہ عنوان :