ڈی پی او سیالکوٹ کا گزشتہ شب محرم الحرام کی سکیو رٹی کے حوالے سے مجالس وجلوس کے روٹس کا دورہ ، منتظمین سے ملاقات

منگل 1 جولائی 2025 16:19

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے گزشتہ شب محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالے سے مجالس اور جلوس کے روٹس کا دورہ کیا اور منتظمین سے ملاقات کی۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے کوثر علی شاہ امام بارگاہ کا دورہ کیا اور منتظمین و بانیان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے اس امر کو یقینی بنانے کیلئے سیالکوٹ پولیس کا ہر افسر اور جوان بھرپور عزم کے ساتھ میدان عمل میں موجود ہے۔

ڈی پی او سیالکوٹ نے مزید کاہ کہ محرم الحرام کے مقدس مہینہ میں سوشل میڈیا پر شرانگیز عناصر کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ مذہبی منافرت ، فرقہ واریت، اشتعال انگیزی پھیلانے والے امن دشمن عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈیوٹی پر موجود افسران و ملازمان کو بریفنگ بھی دی۔