گورنر خیبر پختونخوا نے لکی مروت میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی مذمت

منگل 1 جولائی 2025 16:19

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا نے لکی مروت میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئےفائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار عقیدت کیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق گورنر کا شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ شہداء کے درجات بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔