Live Updates

ڈی سی لاہور کا تاجپورہ واٹر ڈسپوزل ٹینک کا دورہ

منگل 1 جولائی 2025 16:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے تاجپورہ میں زیر تعمیر واسا کے واٹر ڈسپوزل ٹینک کا منگل کو تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار اور ایم ڈی واسا نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کی پیش رفت اور تکنیکی پہلوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مون سون سیزن سے قبل نکاسی آب کے نظام کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ شہری علاقوں میں بارش کے پانی کی بروقت نکاسی ممکن بنائی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ واسا مون سون سے قبل تمام ضروری تیاریاں مکمل کرے۔شہر کو بارش کے پانی سے بچانے کے لیے مربوط اور موثر اقدامات جاری ہیں اور نکاسی آب کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔سید موسی رضا نے واٹر ڈسپوزل ٹینک کی معیاری اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو واضح ہدایت دی کہ شہریوں کی سہولت اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :