محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے آغازکے باعث زنجیروں کی تیاری اور تبرکات کی فروخت میں اضافہ

منگل 1 جولائی 2025 16:37

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) عشرہمحرم الحرام کے ۱ٓغازاور یوم عاشور کی آمدقریب ۱ٓنے کے باعث زنجیروں کی تیاری اور تبرکات کی فروخت میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے اور مختلف بازاروں سمیت بڑی امام باگاہوں کے قریب لگائے گئے عارضی سٹالز پر محرم الحرام کی مناسبت سے لاکٹس، بریسلٹ، علم، دست مبارک، کڑوں وغیرہ اور بیڑیوں کی فروخت کا کام بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

دوکانداروں کے مطابق وہ محرم الحرام کی آمد سے ایک ماہ پہلے ہی زنجیریں بنانے کا کام شروع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ ریٹ اورمیٹریل کی کوالٹی کے مطابق نئی زنجیر 600 سے 800 روپے کے درمیان بیچی جا رہی ہے جبکہ پرانی زنجیروں کی لوائی کا کام 250 سے 300 روپے تک کیا جارہا ہے اسی طرح نیاز کیلئے مٹی کے چھوٹے برتنوں کی فروخت بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :