گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی باجوڑ دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی

خمیوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ،گور نر کی گفتگو

جمعرات 3 جولائی 2025 19:06

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی باجوڑ دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں باجوڑ دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی ، گورنر نے زیر علاج زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی انکی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی ، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے گورنر کو زخمیوں کے علاج کے حوالہ سے بریفنگ دی جس پر گورنر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔