شیخوپورہ،ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس

منگل 1 جولائی 2025 16:40

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے کی ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رانا اعجاز ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ، سیکرٹری آر ٹی اے ، محکمہ تعلیم، صحت، سول ڈیفنس و دیگر ضلعی افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، کسی بھی قدرتی سانحہ سے نبرد آزما ہونے کے لیے تمام ادارے بہتر کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کریں تاکہ کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے صورت حال کو کنٹرول کیا جا سکے ۔تمام ضلعی افسران کو اپنی ڈیوٹی کے فرائض بخوبی سر انجام دینے اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئےحفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی۔\378

متعلقہ عنوان :