صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ملاقات

منگل 1 جولائی 2025 16:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورسابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔اس موقع پر دونوں رہنمائوں کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔