وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس

جناح ہسپتال لاہور میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا تفصیلی جائزہ ،تاخیر پر متعلقہ حکام کی سرزنش

منگل 1 جولائی 2025 16:56

وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت عظمت محمود خان، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیر رانا، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی و دیگر افسران نے شرکت کی۔وڈیو لنک کے ذریعے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر سید محسن علی شاہ، ایکسیئن 6th بلڈنگ ڈویژن اور ایس ای بلڈنگز نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران جناح ہسپتال لاہور میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔متعلقہ حکام نے اس موقع پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیرصحت نے ری ویمپنگ منصوبے میں تاخیر پر متعلقہ حکام کی سرزنش کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر رہے ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ مقررہ وقت پر جناح ہسپتال لاہور میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کو مکمل کیا جائے۔اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔ صوبائی وزیرصحت نے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج اور ایم ایس جناح ہسپتال کو ری ویمپنگ منصوبے کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔