نوجوان کے قتل میں ملوث 4 ملزمان گرفتار ، آلہ قتل برآمد

منگل 1 جولائی 2025 16:56

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) ایبٹ آبادکے تھانہ نواں شہر پولیس نے نوجوان کے قتل میں ملوث 4 ملزمان گرفتارکرکے ان کے قبضہ سےآلہ قتل برآمدکرلیا۔ منگل کو پولیس ذرائع کے مطابق دوروز قبل نگکی روڈ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے یاسر نامی نوجوان کو قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

تھانہ نواں شہر میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ایس ایچ او نواں شہر نے تفتیشی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران چارملزمان ناصر ولد منور، نعمان، آستم وغیرہ کو گرفتار کیااور ان کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول یاسر کو غیرت کے نام پرقتل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :