سندھ میں کورونا وبا کے دوران عارضی بھرتی کیے گئے ڈاکٹرز کو فارغ کردیا گیا

منگل 1 جولائی 2025 17:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)سندھ میں کورونا وبا کے دوران عارضی طور پر بھرتی کیے گئے ڈاکٹرز کی خدمات ختم کردی گئی ہیں، محکمہ صحت سندھ نے 79 دن کے معاہدے پر تعینات 279 میڈیکل افسران، غیر ایس پی ایس سی ڈاکٹرز کو فارغ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خاتون میڈیکل افسران کی فہرست میں درجنوں ڈاکٹرز شامل ہیں، ڈاکٹرز ڈی ایچ او کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر، نوشہرو فیروز میں تعینات تھے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق (سندھ پبلک سروس کمیشن) ایس پی ایس سی کے بغیر تعینات افسران کی مزید ضرورت نہیں، ڈاکٹرز کو نوٹیفکیشن کے ذریعے 30 جون سے قبل مستعفی ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :