
یو این جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس بارے کچھ دلچسپ معلومات
یو این
بدھ 1 اکتوبر 2025
02:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 01 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں اعلیٰ سطحی ہفتے کے دوران 194 ممالک کے سربراہان اور نمائندوں نے دنیا سے خطاب کیا جن میں خواتین کی تعداد 24 تھی۔ اس موقع پر بیشتر تقاریر غزہ اور یوکرین کی جنگوں، موسمیاتی بحران، اقوام متحدہ میں اصلاحات اور دنیا کو درپیش دیگر اہم مسائل پر موکوز رہیں۔
تقاریر، اعلیٰ سطحی اجلاسوں اور نیویارک کے مصروف علاقے مین ہٹن میں ٹریفک کے مسائل سے عبارت اس ہفتے کا اختتام 29 ستمبر کو ہوا جس سے متعلق کچھ اہم اعدادوشمار درج ذیل ہیں۔
جنرل اسمبلی کا 80واں اجلاس
رواں سال اقوام متحدہ اپنے قیام کی 80ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ ادارے کے نئے اجلاس کی صدر اینالینا بیئربوک ہیں جس کا آغاز ستمبر میں ہوا اور یہ ایک سال جاری رہے گا۔
(جاری ہے)
12,296 شرکاء
اعلیٰ سطحی ہفتے کے دوران جنرل اسمبلی میں تقاریر کے علاوہ سیکڑوں اجلاس منعقد ہوئے جن میں دنیا بھر سے آںے والے مندوبین اور اقوام متحدہ کے اداروں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
194 مقررین
جنرل اسمبلی کے اجلاس سے رکن ممالک کے 189 نمائندوں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کی صدر کے علاوہ تین مستقل مشاہدہ کاروں کو بھی خطاب کا موقع ملا جن میں فلسطین، ہولی سی اور یورپی یونین شامل ہیں۔
4 غیرحاضریاں
افغانستان، ال سلواڈور، میانمار اور سیشیلز نے اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
افغانستان اور میانمار اپنی حکومتوں کی سرکاری نمائندگی پر تنازعات کے باعث اجلاس میں نہیں آئے۔ سیشیلز اپنے ہاں صدارتی انتخابات کے شیڈول پر تنازع کے باعث غیرحاضر رہا جبکہ ال سلواڈور کے صدر نائب بوکیلے نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر گزشتہ سال کے اجلاس میں اپنی تقریر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مرتبہ جنرل اسمبلی میں شرکت نہیں کریں گے کیونکہ انہیں یہ بے مقصد محسوس ہوتا ہے۔
فلسطین کے صدر محمود عباس کی پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو تقریر اسمبلی میں پیش کی گئی کیونکہ انہیں نیویارک میں آنے کے لیے امریکہ کی جانب سے ویزا جاری نہیں کیا گیا تھا۔
برازیل: پہلا مقرر
تاریخی طور پر دیکھا جائے تو 1955 میں 10ویں اجلاس سے برازیل اس مباحثے میں سب سے پہلے تقریر کرتا ہے۔ 1983 اور 1984 میں اسے یہ موقع نہیں ملا۔ امسال صدر لوئز اناسیو لولا ڈا سلوا نے برازیل کی جانب سے خطاب کیا۔
ٹیمور لیستے کے اقوام متحدہ مین مستقل مندوب ڈایونیسیو ڈا کوسٹا بابو سوارز نے رواں سال کے مباحثے میں سوموار کی صبح آخری تقریر کی۔مقررین کے عہدے
سربراہان مملکت: 83
نائب صدور: 6
ولی عہد: 1
سربراہان حکومت: 41
نائب وزرائے اعظم: 4
وزرا: 45
نائب وزیر: 1
سربراہان وفد: 8
مقررین بلحاظ صنف: 168 مرد، 24 خواتین
خواتین کی شمولیت محدود رہی لیکن اس میں اضافہ ہو رہا ہے (2024 میں 19 خواتین رہنماؤں نے جنرل اسمبلی سے خطاب کیا تھا جن میں سربراہ مملکت کی تعداد صرف 5 تھی)
8 خواتین سربراہان مملکت: ڈومینیکا، جزائر مارشل، نمیبیا، شمالی میسیڈونیا، پیرو، سلوانیہ، سرینام، سوئزرلینڈ
2 خواتین نائب صدور: جنوبی سوڈان، یوگنڈا
3 خواتین سربراہان حکومت: اٹلی، بارباڈوز، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو
1 خاتون نائب وزیراعظم: لیکٹنسٹین
8 خواتین وزرا: آسٹریا، ایکواڈور، سویڈن، آئس لینڈ، رومانیہ، فلپائن، متحدہ عرب امارات، کینیڈا
2 خواتین سربراہان وفد: ڈنمارک، ملاوی
متعدد مندوبین نے اس بات کی حمایت کی کہ اقوام متحدہ کی آئندہ سیکرٹری جنرل کسی خاتون کو ہونا چاہیے۔
چلی نے اپنی سابق صدر مشیل بیشلے کی بطور امیدوار سیکرٹری جنرل نامزدگی کا اعلان بھی کیا۔طویل ترین تقریر: امریکہ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 57 منٹ اور 16 سیکنڈ تک خطاب کیا۔
انہوں نے اپنی تقریر میں اقوام متحدہ اور یورپی اتحادیوں پر تنقید کی، ان کی مہاجرت اور توانائی کی پالیسیوں کو تباہ کن قرار دیا اور یکطرفہ 'پہلے امریکہ' کی حکمت عملی کے حق میں بات کی۔
انہوں نے تجارت و سلامتی کے شعبوں اور تنازعات کو حل کرنے کے ضمن میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو اجاگر کیا، ایران کے جوہری خطرے کو ختم کرنے کا دعویٰ کیا اور اسرائیل کے ساتھ ہم آہنگی میں غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا۔اگرچہ جنرل اسمبلی میں ہر مقرر کے لیے 15 منٹ خطاب کی باضابطہ حد مقرر ہے لیکن کئی تقاریر اس سے کہیں طویل ہوتی ہیں اور صدارت عموماً اس معاملے میں لچکدار رویہ اختیار کرتی ہے۔
مختصر ترین تقریر: بیلجیئم
بیلجیئم کے وزیراعظم نے 6 منٹ اور 44 سیکنڈ تک تقریر کی۔ بارٹ ڈی ویور نے اقوام متحدہ کی کمزوریوں کا اعتراف کیا لیکن یو این 80 اصلاحاتی ایجنڈا کے لیے اپنی حمایت ظاہر کی۔ انہوں نے بیلجیئم کی جنب سے دفاعی اخراجات بڑھانے، یورپی ممالک کے ساتھ قریبی تعاون اور عالمگیر شراکتوں کے ذریعے بین الاقوامی جرائم پر قابو پانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
سیکرٹری جنرل کی ملاقاتیں: 148
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عالمی رہنماؤں کے ساتھ 148 دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤرو نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش سے ازراہ مزاح اپنی تصویر میں روسی پرچم کی عدم موجودگی کا تذکرہ کیا۔ سیکرٹری جنرل نے جواباً وضاحت کی کہ اقوام متحدہ کے آداب کے مطابق قومی پرچم وزرائے خارجہ نہیں بلکہ صرف سربراہان مملکت و حکومت کی ملاقاتوں کے موقع پر رکھے جاتے ہیں۔
سیکرٹری جنرل کی تقاریر: 20
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ادارے کی 80ویں سالگرہ کی تقریب سمیت اعلیٰ سطحی ہفتے میں 20 تقاریر کیں۔ ان میں جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس، مصنوعی ذہانت کے موضوع پر کانفرنس اور موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر منعقدہ اجلاس میں ان کے خطابات بھی شامل ہیں۔
میڈیا کوریج: 3,300
اقوام متحدہ کے رابطہ افسر نے 150 ممالک سے تعلق رکھنے والے 3,300 سے زیادہ صحافیوں کو اجلاس کی کوریج کے اجازت نامے جاری کیے تھے۔
مزید اہم خبریں
-
میانمار کا بحران علاقائی استحکام کے لیے خطرہ، یو این چیف
-
سلامتی کونسل: ہیٹی میں گینگ وار سے نمٹنے کے لیے یو این فورس کی منظوری
-
یو این جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس بارے کچھ دلچسپ معلومات
-
انٹرویو: ڈیجیٹل دنیا میں سچ کی تلاش تمام جنگوں کی ماں، ماریا ریسا
-
افغانستان: طالبان کی انٹرنیٹ پر پابندی سے امدادی کارروائیاں معطل
-
بحیثیت مسلمان اور پاکستانی کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے
-
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع
-
حکومت نے رات گئے پٹرول اور ڈیزل مہنگا کر دیا
-
بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کو حکومت میں مزید تبدیلیوں اور اصلاحات کی ہدایت کردی
-
وزیراعلیٰ مریم نواز جب تک بیانات پر معافی نہیں مانگتیں، ہم کسی قانون سازی میں حصہ نہیں لیں گے
-
نیتن یاہو نسل کشی کے باوجود صاف بچ نکلا
-
دربدر روہنگیا مہاجرین بین الاقوامی برادری کے ضمیر کا امتحان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.