
بحیثیت مسلمان اور پاکستانی کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے
ہم ایک ہی ریاست فلسطین کو مانتے ہیں اور فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، علی امین گنڈاپور کا پیغام
محمد علی
بدھ 1 اکتوبر 2025
00:13

(جاری ہے)
اس وقت بتایا تھا کہ ہم حکومت میں کچھ تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں، عمران خان سے ملاقات میں حکومتی اصلاحات اور کابینہ میں تبدیلیوں سے متعلق مشاورت کی ۔
عمران خان سے مشاورت کے بعد عاقب اللہ اور فیصل کو بلایا اور ان کو فیصلے سے آگاہ کیا، حکومتی معاملات میں اس طرح کی چیزیں ہوتی رہتی ہیں۔ عاقب اللہ اور فیصل تراکئی میری ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔ عمران خان سے مشاورت کے بعد حکومت میں اب مزید تبدیلیاں اور اصلاحات کررہے ہیں۔ عمران خان نے پارٹی اور حکومت کے حوالے سے احکامات دیئے ہیں۔ مزید برآں مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات دو گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن و امان، سیکیورٹی اور متعلقہ معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ عمران خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے تمام اہم معاملات پر عمران خان کو اعتماد میں لیا اور صوبے میں امن و امان کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔عمران خان کو قیام امن کے لئے قبائلی جرگوں کے انعقاد کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ ملاقات میں افغانستان سے مذاکرات کے معاملے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا،عمران خان نے وزیراعلیٰ کو افغانستان کے ساتھ رابطہ کاری اور مذاکرات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔عمران خان کو صوبے کی معاشی صورتحال اور بجٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعلیٰ نے معیشت کی مضبوطی کے لیے صوبائی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا، جس پر عمران خان نے اطمینان کا اظہار کیا۔ معاشی معاملات اور بجٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ کے لیے عمران خان نے مشیر خزانہ مزمل اسلم کو بھی طلب کر لیا۔ مشیر خزانہ کو عمران خان سے مسلسل ملاقات نہ کروائے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ مختلف محکموں اور وزراء کی کارکردگی پر بھی تفصیلی بات ہوئی۔ عمران خان نے وزیراعلی کو اس ضمن میں مکمل اختیار دیتے ہوئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔ عمران خان نے قانون کی بالادستی اور حقیقی آزادی کی تحریک کو مزید تیز کرنے اور اس سلسلے میں وزیراعلی کو تحریک کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کیلئے ہدایات دیں۔
مزید اہم خبریں
-
بحیثیت مسلمان اور پاکستانی کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے
-
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع
-
حکومت نے رات گئے پٹرول اور ڈیزل مہنگا کر دیا
-
بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کو حکومت میں مزید تبدیلیوں اور اصلاحات کی ہدایت کردی
-
وزیراعلیٰ مریم نواز جب تک بیانات پر معافی نہیں مانگتیں، ہم کسی قانون سازی میں حصہ نہیں لیں گے
-
نیتن یاہو نسل کشی کے باوجود صاف بچ نکلا
-
دربدر روہنگیا مہاجرین بین الاقوامی برادری کے ضمیر کا امتحان
-
جنرل اسمبلی: انڈیا کی طرف سے نام بگاڑنے پر پاکستان کا احتجاج
-
یوکرین پر ایک بار پھر روس کی رات بھر شدید بمباری
-
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی تشدد اور آباد کاری میں اضافہ، رپورٹ
-
نوجوانوں کی تحریک کا مقصد منصفانہ اور خوشحال معاشرہ، نیپالی سفیر
-
جوہری ہتھیار ترک کرنا خودمختاری سے ہاتھ دھونے کے مترادف، شمالی کوریا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.