ہری پور پولیس نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکورٹی پلان جاری کردیا

منگل 1 جولائی 2025 17:09

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) ہری پور پولیس نے محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی پلان جاری کردیا۔یکم محرم الحرام سے لے کر 10 محرم الحرام تک ضلع ہری پور میں کل 35 جلوس اور 210 کے قریب مجالس کا انعقاد ہوگا۔تمام جلوسوں،مجالس اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کے لئے1800 سے زائد افسران اور جوان تعینات کیے گئے ہیں۔

تمام کیٹگری کے جلوسوں کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اشتعال انگیز تقاریر، اسلحہ کی نمائش، وال چاکنگ اورلاؤڈسپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاز بھی عمل میں لایا گیا ہے ۔ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل سخت کردیا گیا ہے۔محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے دنوں میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے متبادل ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے پولیس لائن ہری پور میں پولیس کی ریزرو نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

ڈی پی او ہری پور نے عوام الناس کے نام پیغام میں کہا کہ پر امن محرم الحرام کے انعقاد کے لیے ہری پور پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں ،سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ پوسٹ شیئر نہ کریں۔ \378