الحفایا کو عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی تیاری، حاکم شارجہ کی منظوری

منگل 1 جولائی 2025 21:06

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران، شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے ایک انتظامی فیصلے کے تحت الحفایا کے مقام کی حدود کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق یہ مقام اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) کی عالمی ثقافتی ورثہ فہرست میں شمولیت کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔جاری کردہ فیصلے کے مطابق، الحفایا کے مقام، اس کی حدود اور رقبے کو سرکاری طور پر ثقافتی ورثے کے مقام کے طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے، جیسا کہ منظور شدہ نقشے میں واضح کیا گیا ہے۔\932

متعلقہ عنوان :