حوزہ علمیہ جامع المنتظر کے سینئر مدرس علامہ علی نقی نقوی انتقال کر گئے،نماز جنازہ (کل)ہوگی

منگل 1 جولائی 2025 21:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) حوزہ علمیہ جامع المنتظر کے سینئر مدرس علامہ علی نقی نقوی انتقال کر گئے،مرحوم کی نماز جنازہ جامع المنتظر میں کل بروز بدھ نماز ظہرین کے بعد ادا کی جائے گی۔علامہ علی نقی نقوی جامع المنتظر کے سابق پرنسپل محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کے بڑے فرزند تھے۔

(جاری ہے)

مرحوم طویل عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر حافظ ریاض حسین نجفی نے علامہ علی نقی نقوی کی وفات پر اظہار تعزیت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ مرحوم بلند پایہ مدرس تھے جنہوں نے اپنی زندگی درس و تدریس میں گزار دی۔جامعہ المنتظر اور اس کے طلبا ءایک عظیم استاد سے محروم ہو گئے ہیں،اللہ تعالی مرحوم کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔