وزیرداخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں لیویز لائن اور سرکاری املاک پر فتنہ الہندوستان کا حملہ ناکام بنانے پر ایف سی، سی ٹی ڈی اور لیویز اہلکاروں کو خراج تحسین

منگل 1 جولائی 2025 21:06

وزیرداخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں لیویز لائن اور سرکاری املاک پر فتنہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں لیویز لائن اور سرکاری املاک پر فتنہ الہندوستان کے حملے کی مذمت کی ہے۔منگل کو اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کاحملہ ناکام بنانےپر ایف سی، سی ٹی ڈی اور لیویزکے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر ایف سی ، سی ٹی ڈی اور لیویز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایف سی، سی ٹی ڈی اور لیویز نے فوری اور موثر ردعمل کے ذریعے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا حملے کو ناکام بنایا، ایف سی، سی ٹی ڈی اور لیویز اہلکاروں نے بہادری کے ساتھ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جو قابل ستائش ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں شہید نوجوان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

متعلقہ عنوان :