چکوال،منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے تین ملزمان گرفتار

منگل 1 جولائی 2025 22:24

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء) ڈھڈیال پولیس نے منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال ڈاکٹر سارہ علی ہاشمی کی سربراہی میں،ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال سب انسپکٹررافع توصیف، اسسٹنٹ سب انسپکٹرجہانزیب حسن نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالوہاب ولد اسلم پرویز سکنہ محلہ پیر صحابہ چکوال کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 01 کلو 260 گرام چرس برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

دوسری کارروائی میںاسسٹنٹ سب انسپکٹر جہانزیب حسن نے منشیات فروش تصور اقبال ولد محمد اقبال عرف (شبر لنگڑا) سکنہ کشمیر کالونی ڈھڈیال کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 01 کلو 60 گرام ہیروئن برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔تیسری کارروائی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر ممتازاللہ نے اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزم بختاور حسین ولد محمد منیر سکنہ محلہ فاروق آباد ڈھڈیال کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے اسلحہ نا جائز کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔