Live Updates

پارٹی مشکل دور سے گزر رہی، جنید اکبر رونے دھونے کی بجائے گھر بیٹھ جائیں، بیرسٹر سیف

امیر مقام اگر سمجھتے ہیں ان کے بھائی وزیراعلی بنیں گے تو یہ ان کی خام خیالی ہے، ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، آئینی مدت پورے کریں گے،بیان

منگل 1 جولائی 2025 20:05

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء) مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ جنید اکبر کو مشورہ ہے پارٹی مشکل دور سے گزر رہی ہے، رونے دھونے کے بجائے گھر بیٹھ جائیں۔میڈیا گفتگو کرتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا بانی پی ٹی آئی سے میں اس لئے ملتا ہوں کہ وہ مجھے ملنا چاہتے ہیں، اگر بانی پی ٹی آئی نہ ملنا چاہیں تو کہہ سکتے ہے کہ وہ مجھ سے ملنا نہیں چاہتے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ جنید اکبر شائد کچھ پریشان ہے، بانی نے انہیں جو ذمہ داری سونپی ہے وہ اس کو پورا نہیں کر رہے، جنید اکبر کسی پریشانی کی وجہ سے کام نہیں کر پا رہے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ امیر مقام اگر سمجھتے ہیں کہ ان کے بھائی وزیراعلی بنیں گے تو یہ ان کی خام خیالی ہے، ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، تمام ارکان ہمارے ساتھ ہیں، اپنی آئینی مدت پورے کریں گے۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سیف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جو آئین کے مطابق ہوگا، صوبائی حکومت اس کو فالو کریگی، مخصوص نشستوں کا فیصلہ غیرقانونی اور غیر آئینی ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو 26 ویں آئینی ترمیم پر خوش ہونا چاہئے جس کے نتیجے میں سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ آیا ہے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ سانحہ سوات کی انکوائری جاری ہے، ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینگے، ناجائز تعمیرات اور غیر قانونی مائننگ کے خلاف آپریشن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی کا بجٹ منظور ہو چکا ہے، اس میں کوئی مسئلہ نہیں، بانی پی ٹی آئی نے کے پی حکومت اور صوبائی اسمبلی کی جانب سے بجٹ کی منظوری کی توثیق کی ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات