یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی کی برسلز میں الجزیرہ میڈیا ٹیم سے خصوصی ملاقات

منگل 1 جولائی 2025 20:10

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے برسلز میں الجزیرہ میڈیا ٹیم سے خصوصی ملاقات کی جس میں اہم علاقائی و عالمی امور اور یورپی سطح پر میڈیا تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سفیر رحیم حیات قریشی نے الجزیرہ ٹیم کو جنوبی ایشیا میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔ انہوں نے فلسطین سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر الجزیرہ کی مثبت رپورٹنگ کو سراہا اور یورپ کی سطح پر پاکستان اور بین الاقوامی میڈیا کے مابین روابط کے فروغ پر زور دیا۔