ٹ*جھنگ میں جنگلی سور کا غیر قانونی شکار، دو شکاری رنگے ہاتھوں گرفتار

ق*کتوں کے ذریعے جنگلی سور کے بے رحمانہ شکار پر دو شکاریوں کو 30 ہزار روپے جرمانہ م*چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الٰہی کی ہدایت پر جھنگ میں وائلڈ لائف ٹیم کی کارروائی

منگل 1 جولائی 2025 20:35

3لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2025ء)سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر ریاض ملک کی خصوصی ہدایت پر صوبے میں جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیر قانونی شکار و کاروبار کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الٰہی کی زیر نگرانی اور ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر فیصل آباد ریجن ڈاکٹر غلام رسول کی قیادت میں وائلڈ لائف رینجر جھنگ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو شکاریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان جنگلی سور کا کتوں کے ذریعے بے رحمانہ شکار کر رہے تھے۔وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر دونوں شکاریوں کے خلاف موقع پر چالان مرتب کر کے مجموعی طور پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ایسی کارروائیاں آئندہ بھی بلا امتیاز جاری رہیں گی تاکہ جنگلی حیات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔