کسٹمز نے پی ٹی آئی رہنماء اکمل باری کی ویگو گاڑی ضبط کرلی، عدالت نے جواب طلب کرلیا

منگل 1 جولائی 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء) کمسٹز حکام نے نائب صدر پی ٹی آئی اکمل خان باری کی ویگو گاڑی پکڑ لی جس پر لاہور ہائیکورٹ میں ان کی جانب سے دائر درخواست پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں کسٹم انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے امجد فاروق بسمل ایڈووکیٹ نے مو قف اپنایا کہ درخواست گزار پی ٹی آئی کا صوبائی نائب صدر ہے، کسٹم حکام نے درخواست گزار کا ویگو ڈالہ قبضے میں لے لیا ہے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کسٹم حکام نے بغیر کسی وجہ کے ویگو ڈالہ قبضے میں لیا، عدالت کسٹم حکام کو ویگو ڈالہ واپس کرنے کا حکم دے۔عدالت نے کسٹم حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے 3 جولائی تک سماعت ملتوی کردی۔