ٹ*ملازمت کے باوجود وکالت کا لائسنس رکھنے والے وکلا کے خلاف کارروائی

۵سائلوں سے رقم بٹورنے کے معاملہ پر بھی ایکشن مقدمہ کے اندراج کا حکم ، بیرونی کرنسی ہتھیانے پر بھی کارروائی

منگل 1 جولائی 2025 21:00

w لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2025ء) پنجاب بار کونسل انٹی کرپشن کمیٹی ان ایکشن ، ملازمت کے باوجود وکالت کا لائسنس رکھنے والے وکلا کے خلاف کارروائی ، سائلوں سے رقم بٹورنے کے معاملہ پر بھی ایکشن مقدمہ کے اندراج کا حکم ، ایک وکیل کے خلاف شکایت خارج کر دی گئی ، بیرونی کرنسی ہتھیانے پر بھی کارروائی ، فائرنگ کے واقعات پر نوٹس لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

پنجاب بار کونسل کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق چیئر مین اینٹی کرپشن کمیٹی پنجاب بار کونسل منیر حسین بھٹی سمیت دیگر ممبران نے گذشتہ روز کرپشن ، جعلی مافیا اور سرکاری ملازمت کے باوجود وکالت کا لائسنس رکھنے کے خلاف مختلف عوامی شکایات سنتے ہوئے ساہیوال کے ایک جعلی لاء کالج کے مالک کے خلاف غلط طور پر رقم بٹورنے پر مقدمہ کے اندراج کا حکم دیا ہے جبکہ شہزاد ماجد ایڈووکیٹ کیخلاف شکایت ثابت نہ ہونے پر خارج درخواست خارج کر دی گئی ہے اسی طرح فرید خاں جعلی ایڈووکیٹ کو چودہ ہزار یوکے پائونڈ ہتھیانے پر نوٹس بجھوا دیا گیا رائو فضل الرحمن ایڈووکیٹ کو اظہار الحق قومی ہیرو ریسلر پر فائرنگ کرنے پر بھی نوٹس دیا گیا ہے ملک محمود کو اپنے آپ کو وکیل کہلانے کی شکایت پر بھی کارروائی کی گئی ہے حبیب اللہ اور محمود متین کے خلاف جعلی وکیل کے الزام پر نوتس کیا گیا ہے جبکہ اعجاز احمد ایڈووکیٹ کے سرکاری نوکری میں ہونے پر طلبی کے نوٹس بجھوائے گئے ہیں اسی طرح شاہد ایڈووکیٹ کا شکایت کنندہ سے صلح پر معاملہ ختم کر دیا گیا ہے اویس چغتائی ایڈووکیٹ کے مقدمہ میں محرم کے بعد کی تاریخ مقرر کی گئی ہے عثمان اعجاز ایڈووکیٹ کے خلاف ساڑھے تین کروڑ ہتھیانے کے الزام میں آخری موقع برائے صفائی فراہم کی گیا ہے بلال بن ابوبکر کے خلاف درخواست بصیغہ واپسی خارج کر دی گئی ہے عمران اصغر ایڈووکیٹ اور فرخندہ بشیر ایڈووکیٹ کو جواب شکایت داخل کرنیکی ہدایت کی گئی ہے مرزا اظہر ایڈووکیٹ کی شکایت کنندہ سے تصفیہ ، آصف قریشی ایڈووکیٹ کا کرپشن پر لائیسنس معطل ، رانا طارق ایڈووکیٹ کی عدم حاضری پر موقع جواب کیلئے بعد از محرم تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔