Live Updates

کراچی، بارش کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

رواں سال صرف کراچی سے ملیریا کے 547 اور ڈینگی کے 260 کیسز رپورٹ

منگل 1 جولائی 2025 21:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)کراچی میں بارش کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون بارشوں کے بعد شہر میں ڈینگی اور ملیریا پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا، سرکاری اعداد وشمار کے مطابق رواں سال صرف کراچی سے ملیریا کے 547 اور ڈینگی کے 260 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں جابجا گندگی کے انبار اور صفائی و اسپرے مہم کے فقدان اور بارشوں کے جمع ہونے والے پانی نے صورتحال مزید سنگین کردی۔

طبی ماہرین نے مون سون کے سیزن میں عوام کو صاف پانی ڈھک کر رکھنے سمیت پارکس اور کھلی جگہوں پر جاتے وقت خصوصی احتیاط کی ہدایت کی ہے۔سندھ انفکشش ڈزیزز ہسپتال کے ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا کہ عوام کو خود احتیاط کرنی چاہئے،، کھڑکیاں دروازے بند رکھیں۔محکمہ صحت سندھ کے عدد و شمار کے مطابق روان برس سندھ سے 65 ہزار 116 افراد ملیریا اور 295 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات