نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کی درآمد سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا فالو اپ اجلاس

منگل 1 جولائی 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چینی کی درآمد سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کے فالو اپ اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

نائب وزیر اعظم کے آفس سے منگل کو جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے چیف سیکرٹریز، فوڈ سکیورٹی اینڈ انڈسٹریز کے سیکرٹریوں کے علاوہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

قبل ازیں غور و خوض کے بعد کمیٹی نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان اور پرائیویٹ سیکٹر دونوں کے ذریعے 500000 میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کی۔ نائب وزیر اعظم نے سستی قیمتوں پر ضروری اشیاء کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔