جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 328 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی

منگل 1 جولائی 2025 22:10

بلاوایو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 328 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ زمبابوے کی ٹیم ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز 537 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں صرف 208 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ویلنگٹن ماساکڈزا 57، کپتان کریگ اروین 49 اور شان ولیمز 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

بلیسنگ مزرابانی نے 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ دیگر بیٹرز جنوبی افریقی باؤلرز کے سامنے بے بس نظر آئے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کاربن بوش نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا جبکہ کوڈی یوسف نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کے ہیرو لوان ڈرے پریٹوریس رہے جنہیں پہلی اننگز میں 153 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 6 سے 10 جولائی تک بلاوایو میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :