فقیر محمد لاکھو نے چیئرمین اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

منگل 1 جولائی 2025 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) فقیر محمد لاکھو نے چیئرمین اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق فقیر محمد لاکھو گریڈ 20 کے ایک سینئر اور تجربہ کار افسر ہیں جو اس سے قبل ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ عہدہ سنبھالنے کے بعدانہوں نے کہا کہ انٹربورڈ کراچی کی سربراہی کو ایک مشن کے طور پر قبول کرتا ہوں، بورڈ میں شفافیت، میرٹ اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ انتظامی بہتری کویقینی بنائوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں، ہماری اولین ترجیح امتحانات کا پرامن اور منظم انداز میں اختتام اور اس کے بعد شفاف و بروقت نتائج کی تیاری ہے، اس سلسلے میں انٹربورڈ کے تمام شعبہ جات کو متحرک کردیا گیا ہے تاکہ طلبہ کو کسی قسم کی پریشانی یا نتائج میں تاخیر کا سامنا نہ ہو۔ چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے والدین، اساتذہ اور طلبہ سے اپیل کی کہ وہ بورڈ کے ساتھ بھرپور تعائون جاری رکھیں اور تعلیمی بہتری کے اس سفر میں شراکت دار بنیں۔

متعلقہ عنوان :