سیالکوٹ، کار سے 15 کلو منشیات برآمد، 2 خواتین سمیت 3ملزمان گرفتار

بدھ 2 جولائی 2025 11:57

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) سیالکوٹ میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 2 خواتین سمیت 3ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ مراد پور پولیس نے مشکوک کار سوار 2 خواتین سمیت 3 ملزمان کے قبضے سے 15 کلو منشیات برآمد کی جس میں 12 کلو گرام افیون اور 3 کلو گرام چرس شامل ہے جبکہ ملزمان سے 30 بور پسٹل معہ متعدد گولیاں ،20 ہزار نقدی ، موبائل فون اور گاڑی کو قبضہ میں لے کر ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے کہا کہ پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کےلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔