دیر لو ئر، واپڈا کا اسسٹنٹ لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق

بدھ 2 جولائی 2025 14:18

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) خونگے ننگر دیر پا ئن میں واپڈا کا اسسٹنٹ لائن مین بجلی کمبے پرکام کے دوران کرنٹ لگنے سے جا ں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 دیر لو ئرکنٹرول روم کو اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور سی پی آر کا عمل جاری رکھتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ۔جاں بحق شخص کا نام محمد زیب عمر 25 ڈال سکنہ پیٹو درہ بتایا گیا ہے ۔\378

متعلقہ عنوان :