نوشہرہ ورکاں، اسسٹنٹ کمشنر کا غیر قانونی گیس ری فلنگ کیخلاف آپریشن ،تین د کا نیں سیل، دکاندار گرفتار ،مقدمات درج

بدھ 2 جولائی 2025 14:18

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ نے غیر قانونی گیس ایجنسیوں اور گیس ری فلنگ کے خلاف آپریشن کیا۔ چاند کالونی، مٹو بھائیکے روڈ اور بدورتہ روڈ نوشہرہ ورکاں پر ریڈ کیا۔ 24 سلنڈر اور 9 گیس ری فلنگ مشینیں قبضہ میں لیں۔

(جاری ہے)

تینوں د کانوں کو سیل کر کے دوکانداروں کو گرفتار کر لیا ۔اسسٹنٹ کمشنر کاکہنا ہے کہ غیر قانونی گیس ایجنسیوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ۔ جبکہ چار افراد کو غیر قانونی گیس ری فلنگ کا کام کرنے پر اور ایک شخص کو سویمنگ پول بغیر ایس او پیز چلانے پر گرفتار کیا گیا۔ دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ دیگر کے خلاف کاروائی جاری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :