اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 950 افراد کی جان گئی ، ایرانی ہلال احمر

ایران پر اسرائیلی حملوں میں تقریبا 5 ہزار افراد زخمی ہوئے جن میں 70فیصد شہری ہیں،رپورٹ

بدھ 2 جولائی 2025 14:39

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے صدر، پیر حسین کولیوند نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 950 ہو گئی ہے، جب کہ تقریبا 5 ہزار افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کولیوند نے کہا کہ ہمارے 950 شہری اسرائیلی جارحیت میں جاں بحق ہوئے، جن میں 102 خواتین اور 38 بچے شامل ہیں، اور تقریبا 5 ہزار زخمیوں میں سے 70 فی صد عام شہری ہیں۔کولیوند کے مطابق، اسرائیلی حملوں میں 377 رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوئیں، جبکہ 2160 عمارتوں کو نقصان پہنچا۔