ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کا دورہ امریکا، اہم سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں

بدھ 2 جولائی 2025 16:06

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو امریکا کے دورے پر ہیں۔ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو نے امریکا میں اہم سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

(جاری ہے)

ایئر فورس کے ترجمان کے مطابق ایئر چیف کی امریکی حکام سے ملاقاتوں میں اہم علاقائی اور عالمی اسٹریٹیجک امور پر گفتگو ہوئی۔ظہیر بابر سدھو گزشتہ دس سال میں امریکا کا سرکاری دورہ کرنے والے پاک فضائیہ کے پہلے سربراہ ہیں۔ایئر چیف ظہیر بابر سدھو کی امریکی ایئر فورس کی سیکریٹری کیلی ایل سیبلٹ سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔