احمد پور شرقیہ‘ وین آتشزدگی واقعہ، ایک اور زخمی طالبہ جاں بحق، تعداد 2 ہوگئی

ْریسکیو حکام کے مطابق 17 سالہ اجالا کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکی

بدھ 2 جولائی 2025 16:07

احمد پور شرقیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء) احمد پور شرقیہ میں وین آتشزدگی واقعہ کے دوران جھلس کر زخمی ہونے والی ایک اور طالبہ دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق 17 سالہ اجالا کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکی، جس کے بعد آتشزدگی واقعہ میں جاں بحق طالبات کی تعداد 2 ہوگئی، گزشتہ روز جاں بحق ہونے والی طالبہ طیبہ عباس کی نماز جنازہ آبائی لیاقت پور میں ادا کر دی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے وین ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا، وین آتشزدگی واقعے پر 3 نجی کالجز کی انتظامیہ، وین مالک اور وین ڈرائیور پر مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وین میں ایل پی جی سلنڈر میں لیکیج کے باعث آگ لگی تھی، آگ سے جھلس کر 10 طالبات زخمی ہوگئی تھیں۔