رائے ونڈ ،بھائی کوٹ کے رہائشیوں کا بجلی کی بندش پر احتجاج

ٹائروں کو آگ لگا کر احتجاج کرتے ہوئے رائے ونڈ سندر روڈ بلاک کر دی

بدھ 2 جولائی 2025 16:08

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء) رائے ونڈ کے علاقے بھائی کوٹ کے رہائشیوں نے بجلی کی بندش پر ایس ڈی او رائے ونڈ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے رائے ونڈ سندر روڈ بلاک کر دی ۔

(جاری ہے)

ٹائروں کو آگ لگا کر لیسکو افسران کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔ مظاہرین نے کہا کہ جب سے نئے ایس ڈی او مبشر حسین نے چارج سنبھالا ہے صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ،آئے روز ٹرانسفارمر جل رہے ہیں ،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کا جینا دوبھر ہوچکا ہے ۔شہریوں نے بجلی کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :