ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر خان پورسے ملاقات

بدھ 2 جولائی 2025 16:29

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) نو تعینات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ہری پور نُور الامین نے بدھ کو ڈپٹی کمشنر ہری پور شوذب عباس اور اسسٹنٹ کمشنر خان پور ڈاکٹر تزئین ظفر سے اُن کے دفتر میں الگ الگ ملاقات کی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نور الامین نے ریسکیو 1122 کی کارکردگی سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر شوذب عباس اور اسسٹنٹ کمشنر خانپور ڈاکٹر تزئین ظفر نے ریسکیو 1122 ہری پور کی کارکردگی کو سراہا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے تجویز پیش کی کہ آبی گزرگاہوں اور ڈیم پر مختلف آگاہی بینرز آویزاں کیے جائیں جس میں پانی میں جانے کے دوران احتیاطی تدابیر اور ضروری اقدامات درج کیے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کی ناگہانی صورتحال سے بچا جاسکے۔