محکمہ پاسپورٹ کے گیارہ ڈپٹی ڈائریکٹرز کو تنخواہوں کی ادائیگی کا دستاویزی ثبوت عدالت میں پیش کرنے کا حکم

بدھ 2 جولائی 2025 16:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ پاسپورٹ کے گیارہ ڈپٹی ڈائریکٹرز کی تنخواہیں ادانہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پرتنخواہوں کی ادائیگی کا دستاویزی ثبوت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مزید سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

جسٹس انوار حسین نے درخواست پر سماعت کی ۔محمد سرفراز سمیت 11 ڈپٹی ڈائریکٹرز کے وکیل صفدر شاہین پیر زادہ نے دلائل دیئے ۔عدالت نے تنخواہوں کی ادائیگی کا دستاویزی ثبوت پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹرز کو نوکری سے برطرف کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناعی میں توسیع کردی ۔عدالت نے درخواست گزاروں کی مستقلی کیلئے پیش کردہ مبہم رپورٹ مسترد کردی ۔