کویتی خام تیل کی قیمت میں 64 سینٹس کی کمی ریکارڈ

بدھ 2 جولائی 2025 16:30

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) کویتی خام تیل کی قیمت میں 64 سینٹس کی کمی آئی ہے۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق کویت پٹرولیم کارپوریشن (کے پی سی ) نے بدھ کو بتایا ہے کہ کویتی خام تیل کی قیمت میں 64 سینٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی بیرل قیمت 68.59 امریکی ڈالر پر آ گئی جبکہ پیر کو یہ قیمت 69.23 ڈالر تھی۔

(جاری ہے)

کویت نیوز ایجنسی (کونا) کی رپورٹ میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی مرکنٹائل منڈیوں میں برینٹ خام تیل کی قیمت 37 سینٹس کی کمی کے بعد 67.11 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 34 سینٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 65.45 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔

متعلقہ عنوان :