ضلعی انتظامیہ سوات کا دریائے سوات واقعے کے بعد تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

بدھ 2 جولائی 2025 16:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) ضلعی انتظامیہ سوات نے کارروائی کرتے ہوئے 65 غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔ ضلعی انتظامیہ سوات کے مطابق دریائے سوات واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف اب تک کی جانے والی کارروائیوں سے متعلق رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کردی ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق تجاوزات کے خلاف اب تک آپریشن کے دوران 65 غیر قانونی تعمیرات مسمار کی گئی ہیں جن میں دکانیں، ہوٹل اور پارک شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15.7 کنال اراضی واگزار کرکے 2 کلومیٹر رقبہ کلیئر کیا گیا ہے اور تجاوزات قائم کرنے پر 25 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :