منشیات فروش کو 9 سال قید ، 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا

بدھ 2 جولائی 2025 17:32

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) اٹک کی معزز عدالت نے منشیات فروش کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ۔ تفصیلات کے مطابق حضرو پولیس کی مؤثر تفتیش کے نتیجہ میں منشیات فروش اپنے انجام کو پہنچا، رواں سال جنوری میں تھانہ حضرو پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر قاسم علی خان نے منشیات فروش عمیر خان ولد محمد زبیر سکنہ نرتوپہ تحصیل حضرو کو منشیات سمیت گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جس پر معزز عدالت ایڈیشنل سیشن جج اٹک فرخندہ ارشد نے مجرم عمیر خان کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ منشیات فروش کو منطقی انجام تک پہنچانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اٹک پولیس منشیات جیسے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔