ڈپٹی کمشنر عمران علی کی زیر صدارت قصور ٹینریز ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی کا اہم اجلاس

قصور سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ یقینی بناکر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے‘گفتگو

بدھ 2 جولائی 2025 18:24

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر عمران علی کی زیر صدارت قصور ٹینریز ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی کا اہم اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب، جنرل منیجر قصور ٹینریز ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی /ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات قصور ناظم ایاز، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ایل ڈبلیو ایم سی،ممبرز مینجمنٹ کمیٹی حافظ رشید احمد سُنی، میاں شان الہٰی، حاجی مقصود احمد، ایچ آر منیجر شاہجہان، لیبارٹری منیجر نثاراحمد، سولڈ ویسٹ منیجر محمدالطاف، انجینئر محمدانوارالحق، نیسپاک اور ٹیک سکیلز کمپنیوں کے نمائندگان کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں کے ٹی ڈبلیو ایم اے، ملحقہ پمپنگ اسٹیشنز اور کروم ریکوری پائلٹ پلانٹ کے فنکشنز، ملازمین کی کارکردگی، صفائی ستھرائی ودیگر متعلقہ امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نیسپاک کمپنی کے نمائندگان نیادارے کو درپیش چیلنجز اور اُن کے حل سے متعلق فیزبیلٹی رپورٹ جبکہ ٹیک سکیلز کمپنی کے نمائندوںنے ادارہ کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے بلنگ سمیت دیگر امور کو آن لائن سوفٹ وئیر کے ذریعے ڈیش بورڈ کے تحت چلانے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جس کو مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران نے خوب سراہا اور اس کو فوری نافذ العمل کرنے کی سفارش کی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کمشنرلاہور ڈویژن کے آرڈر کے بعد انتظامی طورپر ٹینریز مالکان سے واپس ڈپٹی کمشنر کے حوالے کیے جانے بعد اس وقت کے ٹی ڈبلیو ایم اے مکمل طور پر فعال کرکے نان آپریشنل مشینری کو آپریشنل کرکے انسٹال کردیا گیا۔ سولڈ ویسٹ منیجر نے بتایا کہ منیجنگ ڈائریکٹر /ڈپٹی کمشنر عمران علی کی ہدایت پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے ٹینریز ایریاز سے روزانہ کی بنیاد پر سولڈ ویسٹ اُٹھاکر متعلقہ ڈمپنگ سائیٹ پر ڈمپ کیاجارہاہے جس میں تمام متعلقہ عملہ پوری طرح متحرک ہوکر فرائض سرانجام دے رہاہے۔

مون سون سیزن سے قبل مختلف چینلز میں بلاک نالوں کی صفائی کے عمل کو ایکسی ویٹر کے ذریعے مکمل کرلیا گیا ہے۔ لیبارٹری منیجر /انچارج سی آر پی پی نے بتایا کہ کروم ریکوری پائلٹ پلانٹ بلاتعطل پوری طرح فعال ہوکر آپریشنز کررہاہے۔ ٹینریز مالکان کی طرف ادارہ کی ریکوری سے متعلق ڈپٹی کمشنر عمران علی نے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ واجبات کی فوری ادائیگی یقینی بنانے ڈیفالٹر ٹینریز کو واجبات کی کلیئرنس کے لیے ریکوری نوٹسز جاری کیے جائے جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

منیجنگ ڈائریکٹر /ڈپٹی کمشنر عمران علی نے اجلاس سے خطاب کرتیہوئے کہاکہ قصور سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ یقینی بناکر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ مینجمنٹ کمیٹی میں شامل ٹینریز مالکان ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ، قصور ٹینریز ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی کو درپیش مسائل کے حل اور ادارہ کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرکے آگے لے کر چلنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مثبت سوچ کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں تاکہ مل جل کر آئندہ آنے والی نسلوں کو صحت مند ماحول فراہم کیا جاسکے۔ اجلاس میں تمام برانچز کے سربراہان نے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹس بھی پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :