ضلعی انتظامیہ، پولیس کے ساتھ مل کر سوشل میڈیا کی کڑی نگرانی کر رہی ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراٹک

بدھ 2 جولائی 2025 18:40

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک اور محرم الحرام کے ضلعی فوکل پرسن انیل سعید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس کے ساتھ مل کر سوشل میڈیا کی کڑی نگرانی کر رہی ہے اور اب تک تین افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے، جبکہ دو افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا کے استعمال میں انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ایسا کوئی مواد شیئر نہ کریں جو کسی بھی مسلک کے ماننے والوں کے جذبات کو مجروح کرے یا معاشرتی ہم آہنگی کو نقصان پہنچائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ قابل اعتراض مواد کی اشاعت یا ترسیل پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔\378