کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کااجلاس، ایک ماہ میں دو مرتبہ ڈیزل پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر سخت تشویش کا اظہار

بدھ 2 جولائی 2025 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت کراچی ٹرانسپورٹ کے سرپرست اعلیٰ سید محمود آفریدی اور صدر حاجی محمد تواب خان منعقد ہوا۔ جس میں اتحاد کے رہنمائوں محمد الیاس، فقیر محمد، فاروق احمد خان کے علاوہ بھاری تعداد میں ٹرانسپورٹروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایک ماہ میں دو مرتبہ ڈیزل پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا اور وفاقی حکومت سے اپیل کی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات میں بڑھتی ہوئی قیمتوں میں کمی کی جائے۔

عوام میں بھی سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں کمی ہوئی ہے اور ہماری حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کردیا ہے۔ لہٰذا قوم کا مطالبہ ہے کہ قیمتوں میں کمی کی جائے بصورت دیگر حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :