سابق بھارتی کپتان کی کیپٹن کول ٹریڈ مارک کی درخواست منظور

بدھ 2 جولائی 2025 19:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی جانب سے کیپٹن کول کے جملے کو ٹریڈ مارک کروانے کی درخواست باضابطہ طور پر منظور کر لی گئی۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق ٹریڈ مارک سے متعلق 120 دن کے اندر کسی بھی تیسرے فریق کی جانب سے کوئی اعتراض یا مخالفت سامنے نہ آئی تو کپٹن کول کا ٹریڈ مارک باضابطہ طور پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کو دے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ایم ایس دھونی کو کیپٹن کول کا لقب ان کے آن فلیڈ پر سکون اور پرٴْاعتماد انداز کے ساتھ ساتھ ٹھنڈے مزاج میں قیادت کرنے کے باعث دیا گیا تھا۔کیپٹن کول کا ٹریڈ مارک کھیلوں کی تربیت، کوچنگ اور اسپورٹس سہولیات اور خدمات کی فراہمی کے شعبہ جات کے تحت دائر کیا گیا۔دھونی کو آخری بار آئی پی ایل 2025 کے دوران ایکشن میں دیکھا گیا تھا، جہاں انہوں نے دوران سیزن رتو راج گائیکواڈ کے زخمی ہونے کے بعد چنئی سپر کنگز کی قیادت سنبھالی تھی، تاہم حالیہ سیزن میں اٴْن کی ٹیم کی کارکردگی انہتائی مایوس کن رہی اور سی ایس کے ا?ئی پی ایل کے گزشتہ 16 سیزنز میں پہلی بار پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر رہی۔

متعلقہ عنوان :