ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کیلئے پرامید ہوں،ساجد خان

بدھ 2 جولائی 2025 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)پاکستانی اسپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ جیسا ہمارا یہ سرکل ہے، امید ہے ہم ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلیں گے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی ای) اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ میں ساجد خان نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ کوچ عبدالرحمن کے ساتھ اسپن بولنگ کے شعبے پر کام ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں آرم بال اور کریز کے استعمال پر کام کر رہا ہوں، ٹیسٹ کھیلنا اعزاز کی بات ہے، میں نے وائٹ بال سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی اسپنر نے کہا کہ وائٹ بال پر بہت کام کر رہا ہوں، جلد اس میں بھی ایکشن میں نظر آئوں گا، میری خواہش ہے پی ایس ایل سمیت تمام وائٹ بال کرکٹ کھیلوں۔انہوںنے کہاکہ خواہش ہے زیادہ ٹیسٹ میچز ہوں تاکہ ہماری رینکنگ بہتر ہو، جیسا ہمارا یہ سرکل ہے، امید ہے ہم ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلیں گے۔ساجد خان نے کہا کہ مجھے کسی بھی نام سے پکارا جائے اعزاز کی بات ہے، کائونٹی کرکٹ کے لیے بات چیت چل رہی ہے، جلد معاہدے کا پتہ چل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 4 روزہ ٹیسٹ اچھا نہیں ٹیسٹ 5 روزہ ہی ہو تو اچھی بات ہے۔

متعلقہ عنوان :