مانسہرہ.ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی اوکامحرم الحرام کے حوالے سےسکیورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کیلئےمختلف پوائنٹس کادورہ

بدھ 2 جولائی 2025 19:20

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خالد اقبال خٹک اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے امام بارگاہ پیراں اور مختلف اہم پوائنٹس کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاران سے ملاقات کی گئی، جلوس و مجالس کے متوقع روٹس کا معائنہ کیا گیا اور صفائی، روشنی، پانی، میڈیکل سہولیات اور دیگر ضروری اقدامات پر بریفنگ لی گئی۔

افسران نے موقع پر موجود تمام اداروں کو ہدایت کی کہ کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، عوام کے جان و مال کا تحفظ اور پرامن ماحول کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، پولیس فورس مکمل فعال اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :