گیپکو نے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

بدھ 2 جولائی 2025 19:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (گیپکو) نےسیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

گیپکو حکام کے مطابق ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں 10، 17، 24، 31 جولائی کو نظام آباد، نیکاپورہ، رسول پور، گوپالپور، فیڈرز اور 10، 17، 21، 24، 28، 31 جولائی کو اسلام آباد فیڈر اور 9، 16، 23، 30 جولائی کو چٹی شیخاں، گوہدپور، ماچھی کھوکھر، ننگل، مغل پورہ، بونکن، فیڈرز اور 21، 28 جولائی کو رنگ پورہ، پورا ہیراں، فیڈرز اور 7، 14 جولائی کو سمبڑیال، منڈی، ائیرپورٹ، دارالاسلام، دھانوالی، ملکھانوالہ، بدوکے، بھوپالوالہ، فیڈرز صبح 8 بجے سے لیکر دوپہر 12 بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔