وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول ،ڈیزل اضافے کو ملک کے غریب عوام اور محنت کش طبقے کیساتھ ظلم و نا انصافی ہے ، خان زمان

بدھ 2 جولائی 2025 19:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان چیئرمین حاجی بشیر احمد رند سیکرٹری جنرل قاسم خان کاکڑ ،حاجی عبدالعزیز شاہوانی، عابد بٹ محمد عمر جتک، عارف خان نچاری دین محمد محمد حسنی ملک وحید کاسی ملک محمد حسین بنگلزئی ظفر خان رند ،حبیب اللہ لانگو ، سید منظور شاہ فضل محمد یوسفزئی ، انجینئر نجیب اللہ مری اور دیگر رہنماوں نے بیان میںوفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوںمیں اضافے کو ملک کے غریب عوام اور محنت کش طبقے کیساتھ ظلم و نا انصافی پرمبنی پالیسی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ، رہنما?ں نے کہا کہ ملک میں بیروز گاری اور لاقانونیت اور بیورو کریسی کو نوازنے کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب عوام اور محنت کش طبقے کا پارا پہلے بڑھ چکا ہے رہی سہی کسر گزشتہ روز پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کئی گناہ اضافہ کرکے وفاقی حکومت نے اپنی نااہلی کا ثبو ت دیا ہے۔

(جاری ہے)

پٹرول اور ڈیز ل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے براہ راست ملک کے غریب عوام اور محنت کش طبقہ متاثر ہونگے بلکہ انکی زندگی اجرین ہوگی ، ملک میں پہلے سے غذائی قلت کا سامنا ہے ، چند روز میں اشیاء مہنگی ہونے سے یہ بحران مزید شدت اختیار کرجائے گا ، وفاقی حکومت غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھیننا چاہتی ہے۔بلوچستان لیبر فیڈریشن نے عوام محنت کش طبقہ ،مزدور کسان طلبائ سے اپیل کی ہے کہ حکومتوں کی ظالمانہ پالیسیوں کیخلاف متحد و منظم ہوجائیں حکمران اپنی عیاشیوں کیلئے راتوں رات قانون بنا کر منظور کرلیتے ہیں اور ان عیاشیوں کی بھرائی غریب عوام پر نئے ٹیکس لگاکر اور پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے پوری کی جارہی ہے۔