مریم نواز نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرنے کی تجویز مسترد کر دی تھی‘ سلمان رفیق

جناح ہسپتال کے چیرمین بورڈ آف مینجمنٹ نے مریم نواز کے نام پر ہسپتال کی درخواست کی‘وزیر صحت پنجاب

بدھ 2 جولائی 2025 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)وزیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہاہے کہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرنے کی تجویزتھی، پارٹی کے سینئر رہنمائوں اوروزرا ء نے بھی مریم نوازانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولیر ڈیزیز نام رکھنے کے لیے کہا مگروزیراعلی مریم نواز شریف نے تجویز مسترد کردی ۔

(جاری ہے)

وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناح ہسپتال کے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ نے مریم نوازکے نام پرہسپتال کی درخواست کی، پارٹی کے سینئر رہنمائوں اوروزراء نے تجویزکی توثیق کی، وزیراعلی پنجاب نے ہسپتال کوان کے نام سے منسوب کرنے کی کی مخالفت کی۔

مریم نوازنے کہاکہ بابائے قوم کانام تبدیل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لاہورمیں نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ بنانے جارہے ہیں، نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں کارڈیک ہسپتال سمیت دیگرکانام منسوب کرسکتے ہیں۔